آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیوں سے تاریخی خطاب

“جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا، ہم مل کر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے”

تاریخ کے اس نازک موڑ پر، آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب نہ صرف ولولہ انگیز تھا بلکہ ہر محبِ وطن کے دل کی آواز بھی تھا۔

آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

> “میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔”

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ “پاکستان کی وہ روشنی قرار دیا جو اقوامِ عالم پر پڑتی ہے۔”

برین ڈرین یا برین گین؟

آرمی چیف نے برین ڈرین کے بیانیے کو رد کرتے ہوئے کہا:

> “جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔”

پاکستان کی کہانی، نسل در نسل

> “آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا۔”

دشمنوں کے لیے سخت پیغام

آرمی چیف نے پاکستان کے دشمنوں اور دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا:

> “کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟”
“دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔”

انہوں نے بلوچستان کو “پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر” قرار دیا۔

افواجِ پاکستان اور عوام کا رشتہ

> “جب تک اس ملک کے غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے۔”

پاکستان کے وسائل اور ترقی

> “اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے بہا وسائل سے نوازا ہے جس پر ہمیں ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے۔”
“پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے، سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔”

میراث اور نظریہ

> “آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپکی میراث ایک اعلیٰ معاشرے، نظریئے اور تہذیب سے ہے۔”

ثابت قدمی کا پیغام

> “نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے، ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے نہ جھکے ہیں، نہ جھکیں گے۔”

شہداء اور قربانی

> “قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتی ہے۔ ان کی قربانی لازوال ہے جس پر کبھی ملال نہ آنے دیں گے۔”

قائد کا خواب اور کشمیر

> “ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا۔”
“کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔”

غزہ سے اظہارِ یکجہتی

> “پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔”

خطاب کا اختتام

اپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور تمام شرکاء نے بلند آواز سے نعرہ لگایا:

> “پاکستان ہمیشہ زندہ باد”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top